اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا 92نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے دبئی میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی فہرست قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 100 پاکستانیوں نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے کی رپورٹ دبئی حکام کو بھیجی جس میں 55 پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کا کیس نیب کو بھیجنے کی سفارش کر دی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے بھی دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی خریداری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک سے خلیجی ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی منی ٹریل اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات مانگ لی ہیں اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک سے جائیدادیں خریدنے والوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نادرا سے بھی دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی فیملی ٹری طلب کی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ہیر پھیر کر کے دبئی میں جائیداد خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
Read Next
2 ہفتے ago
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
2 ہفتے ago
اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
2 ہفتے ago
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
2 ہفتے ago
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
3 ہفتے ago