سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کام شروع کردیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا 92نیوز) گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی میسجنگ ایپ کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی میسجز موصول اور بھیج سکیں گے۔میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی میسجنگ ایپ میں ایپل کے آئی میسج کی طرح خصوصیات شامل ہوں گی۔ڈیسک ٹاپ پر اس اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ تک رسائی کیو آر کوڈ کے ذریعے ہوگی اور اس کا استعمال بالکل واٹس ایپ کی طرح کیا جاسکے گا جس طرح صارفین ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی ویب ایپ کو کیو آر کوڈ کے ذریعے کھولتے ہیں ویسے ہی اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کو بھی کیو آر کوڈ سے کمپیوٹر پر کھولا جاسکے گا۔یہ میسجنگ ایپ مختلف براؤزرز مثلاً کروم، سفاری، فائر فوکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، اوپیرا اور مائیکروسافٹ ایج پر آسانی سے استعمال کی جاسکے گی۔

Back to top button