لاھور نامہ

ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ برانچ ، ٹائون پلاننگ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث جوہر ٹائون کے بلاک Kمیں 48پلاٹوں پر پختہ تعمیرات قائم

لاہور (وسیم شہزاد/ نمائندہ میڈیا 92نیوز) ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ برانچ ، ٹائون پلاننگ برانچ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث جوہر ٹائون کے بلاک Kمیں واقع ایل ڈی اے کے 48 پلاٹوں پر پختہ تعمیرات کرتے ہوئے چار دیواری کر لی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے سمیت تمام ڈائریکٹرز کی خاموشی اور بے بسی نے قبضہ گروپ کیلئے بھرپور راہ ہموار کر دی۔ میڈیا 92 کو ملنے والی مبینہ معلومات کے مطابق جوہر ٹائون میں واقع بلاک Kمیں ایل ڈی اے کے ریکور

شدہ ملکیتی بیش قیمتی پلاٹوں پر مقامی قبضہ گروپ کی جانب سے وقفے وقفے سے قبضے کئے جانے اور چار دیواری کے ساتھ ساتھ پختہ تعمیرات کئے جانے کا سلسلہ آسانی سے جاری ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ K بلاک کے پلاٹ نمبر 462 سے لے کر 510 نمبر والے پلاٹ ایل ڈی اے کی ملکیت ہیں اور ریکور شدہ ہیں۔جس پر مقامی گروپ ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ برانچ اور ٹائون پلاننگ برانچ کے سٹاف کے ساتھ مل کر تعمیرا ت کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایل ڈی اے کا سٹاف یہ تعمیرات اپنی نگرانی میں کر ارہا ہے اور ڈی جی ایل ڈی اے

سے لے کر تمام انتظامی ڈائریکٹرز کی ذمہ داری بھی قبول کر رکھی ہے۔ جس کے باعث مقامی قبضہ گروپس نے دن رات کی بنیادوں پر تعمیرات کروانے کا سلسلہ جاری کروا رکھا ہے۔ اس حوالے سےا یل ڈی اے کے تمام انتظامی افسران بھی بے خبر ہیں۔ مقامی شہریوں نے ڈی جی ایل ڈی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button