اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)افغانستان میں طالبان کے قبضے سے رہائی پانے والے 17پاکستانی شہریوں کو ایف سی حکام نے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ 5 ستمبر 2017 کو 17مقامی افراد کو لنڈی کوتل سے تاوان کے لیے دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے 17 مقامی افراد کو لنڈی کوتل ایف سی چھاونی میں ضروری تفتیش کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔
حوالگی کے وقت نہ صرف رشتہ دار بلکہ بڑی تعداد میں مقامی شہری بھی موجود تھے رہائی پانے والے افراد کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔
گزشتہ رات طورخم بارڈر پر دہشت گردوں سےرہائی حاصل کرنے کے بعد تمام افراد نے خود کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ 5 ستمبر 2017 کو ان افراد کولنڈی کوتل کے علاقے سے تاوان کے لیے دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔