میانوالی(نمائندہ/میڈیا92نیوز)وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ لوٹ کھسوٹ اورلوگوں کو خریدنے کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ سینٹ میں ووٹ خرید کر آنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔
میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عیسیٰ خیل کو گیس فراہمی کا منصوبہ پنجاب کا سب سے بڑا گیس منصوبہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دعویٰ نہیں کام کرتی ہے۔ میانوالی سے گزرنے والا موٹر وے کاغذ پر نہیں ہے۔ حکومت نے دھرنوں اور سازشیں کا مقابلہ بھی کیا اور کام بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے شائستگی اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ خرید نے والا سینیٹر لوگوں کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ جو سینیٹر ووٹ خرید کر آئیں گے ان کا مقابلہ کریں گے۔