کراچی(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کل رات سے میں بھی پوچھ رہا تھا کہ بھائی، مجھے کیوں نکالا.. ؟ تاہم بعد میں مجھے بتایا گیا کہ مجھے نہیں نکالاگیا۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کا احترام ہے ان کو سربراہ مانتے ہیں مگر دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے ارکان اچھے اور اصولی موقف پر قائم ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ہم مل بیٹھ کر فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جنگ جس میں جیت کسی کے حصے میں نہ آئے اس جنگ کا فائدہ کیا ہے؟
خواجہ اظہار کاکہنا تھا کہ جب تک ثالثی کروں گا خود کو بغیر عہدے کے ایک کارکن تصور کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال میں کچھ ریلو کٹے اپنے کردار ادا کررہے ہیں ان کو پکڑنا ہے۔