لاہور(ستاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نام نہاد اشرافیہ بڑے بڑے قرضے معاف کرا لیتے ہیں، کاش کہ معاف کرائے گئے کئی سو ارب کے قرضے واپس مل جائیں تو مزید لاکھوں مستحق افراد کی مدد ہو سکے گی۔
بادشاہی مسجد میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا خود روزگار اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہے کہنا تھا کہ آئندہ سال دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے۔
خادم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چھوٹے قرضے لینے والے نام نہاد اشرافیہ سے بہتر ہیں کیونکہ یہ قرضے واپس کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کا حجم بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ سال دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر سکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف کرانیوالے بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرتے ہیں، جبکہ چھوٹے قرضوں سے پنجاب کے سوا کروڑ عوام نے فائدہ اٹھایا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان میں بھی انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا ۔