لاہور ( مہدریاض بھٹی/میڈیا92نیوز )مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ ان کے بھائی سابق تحصیل ناظم پوٹھوار حامد نواز راجہ، داماد شجاع اقبال راجہ بشارت راجہ کی بھانجیاں و چیئر مین یونین کونسل 86 دھمیال معین سلطان راجہ کی بہنیں سعدیہ سہیل، نادیہ شجاع و دیگر کو نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و بشارت راجہ کی اہلیہ سیمل راجہ کی جانب سے فیملی عدالت میں مسلم فیملی لاءآرڈیننس کے سیکشن 5 کی خلاف ورزی کرنے اور مسلم فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کے تحت دائر دعوہ جات اور سول دعوے میں فاضل عدالتوں نے طلب کر لیا۔ بشارت راجہ اور انکے بھائی حامد نواز راجہ کو فیملی جج وجیہ خواج نے 19 فروری اور نادیہ شجاع، سعدیہ سہیل ، شجاع اقبال و دیگر کو سول جج عمران اسحاق نے 27 فروری کو طلب کیا ہے۔ فاضل عدالتوں کی جانب سے طلبی کے لئے باقاعدہ سمن جاری کر دئیے گئے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ مسلم لیگی راہنماوں محمد بشارت راجہ و حامد نواز راجہ کو فیملی جج وجیہ خواج کی عدالت کیجانب سے پہلے بھی طلب کیا گیا تھا مگر عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت کی جانب سے بذریعہ اخبارات، چسپانگی و سمن بشارت راجہ و حامد نواز راجہ کی طلبی کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔
Read Next
18 نومبر, 2024
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
18 نومبر, 2024
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
15 نومبر, 2024
پاکستان کی آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی
15 نومبر, 2024