لاہور (عنصرجاوید بٹ/میڈیا92نیوز) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی مہم عروج پر ، امیدوار برائے صدر کے لیے منعم سلطان اور افتخار احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ، دونوں امیدوار سابق صدور گروپس اور سینئر عہدیداران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم ، افتخار احمد کو ضیاءرضوی گروپ ، سابق صدر عائشہ فضیل قاضی اور منشاسکھیرا کی حمایت حاصل جبکہ امیدوار برائے صدرمنعم سلطان کو سابق صدر فرحان شہزاد، زاہد عتیق، چوھدری منظور ، حبیب الرحمن زبیری اور شہبازبٹ کی جانب سے اپنے پورے پینل کی حمایت حاصل ہے ، منعم سلطان لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن میں سابق جوائنٹ سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری رہنے کے علاوہ دیگر فاضل عدالتوں میں بھی موثر کردار ادا کرنے کی وجہ سے نفسیاتی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ، ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات میں انکم ٹیکس پریکٹشنرز ایل ایل بی وکلاءماسٹر بزنس ایڈمنیسٹریشن ، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ، اور کاسٹ مینجمنٹ اکاﺅنٹنس اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، حق رائے دہی استعمال کرنے والے کی کل تعداد 3 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ مارچ میں ہونیوالے ٹیکس بارکے انتخابات میں پولنگ والے دن ہی فتح حاصل کرنے والے امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی مہم عروج پرہے امیدواران صدر کے عہدے کے لیے منعم سلطان اور افتخار احمد میدان میں ہیں انتخابی مہم کے حوالے سے دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔مزکورہ الیکشن میں اپنے فتح حاصل کرنے کے لیے دونوں امیدواران لاہور ٹیکس بار کے سابق صدور اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے گروپس ” ضیاءرضوی ،عائشہ فضیل قاضی ، چودھری منظور ، حبیب الرحمان زبیری کے علاوہ دیگر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ معلومات کے مطابق افتخار احمد کو ضیاءرضوی گروپ ، اور سابق صدر عائشہ فضیل قاضی اور منشا سکھیرا کی حمایت حاصل جبکہ امیدوار برائے صدر منعم سلطان سابق جوائنٹ سیکرٹری اور سابق سیکرٹری ٹیکس بار ایسوسی ایشن رہنے کے علاوہ دیگر سابق لاہور ٹیکس بار کے صدور اور پاکستان ٹیکس بار کے عہدیداران کی جانب سے اپنے پورے پینل کی حمایت حاصل ہے۔ ٹیکس معاملات میں مہارت رکھنے والے منعم سلطان ٹیکس بار کے علاوہ دیگر فاضل عدالتوں میں بھی موثر کردار ادا کرنے کی وجہ سے نفسیاتی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات میں انکم ٹیکس پریکٹشنرز ایل ایل بی وکلاءماسٹر بزنس ایڈمنیسٹریشن ، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ، اور کاسٹ مینجمنٹ اکاﺅنٹنس اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اس ضمن میں ووٹ کاسٹ کرنیوالوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے سالانہ فیسیںجمع کروانے والے ہی ووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائیں گے جبکہ پولنگ والے دن ہی فتح حاصل کرنے والے امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا۔ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اعصاب شکن مقابلے میںجو پینل حصہ لے رہے ہیں ان میںمنعم سلطان صدر ، ریحان سرور نائب صدر ، جنرل سیکرٹری اطہر نوید کیانی اور فنانس سیکرٹری کے لیے انیب اختر قریشی جبکہ ان کے مد مقابل صدر کے لیے افتخار احمد ، نائب صدر کے لیے ناصر چوھدری ، جنرل سیکرٹری کے لیے مصطفی احمد ، فنانس سیکرٹری کے لیے رانا منظور حسین نام شامل ہیں ۔
Read Next
3 دن ago
ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ
3 دن ago
نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
3 دن ago
انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست، چیف جسٹس پی ٹی آئی کے التوا مانگنے پر ناراض، تاخیری حربہ قرار دیدیا
3 دن ago
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
3 دن ago