دلچسپ و عجیب

گرے ،وائٹ، سلور یا بلیک؟دنیا بھر میں کس رنگ کی کاریں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں؟ دلچسپ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا 92نیوز) بی اے ایس ایف کی کوٹنگز ڈویژن نے گاڑیوں کی کلر مارکیٹ کے بارے میں اپنی آٹوموٹیو ،او ای ایم کوٹنگز 2017 کی کلر رپورٹ میں دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گاڑیوں کا سفید رنگ پوری دنیا میں مضبوط پوزیشن پر رہا، یہ ابھی تک پہلے نمبر پر ہے اور مارکیٹ میں سفید رنگ کی گاڑیوں کا شیئر40 فیصد ہے ،اس کے بعد بلیک ، گرے اور سلور ایکرو میٹک کلرز سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں،کرومیٹک کلرزمیں نیلے اور سرخ رنگ کی مانگ تقریبا برابر ہے ،اس کے بعد بران کا نمبر آتا ہے ،کاروں کی رنگت کے بارے میں ایک عالمی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ کار جتنی چھوٹی ہوتی ہے اس کا رنگ اتنا ہی کھلتا ہوا ہوتا ہے ،اس جائزے کے مطابق بڑھتی ہوئی سیلز اور ماڈلز کی تعداد کے ساتھ سپورٹ یوٹیلٹی وہیکلز(SUVs) مقبولیت ڈیٹا پر خاطر خواہ طریقے سے اثر انداز ہو رہی ہیں،ان گاڑیوں میں وائٹ اور بلیک کلرز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

Back to top button