لاھور نامہ

تحریک انصاف نے ن لیگی امیدوار سینیٹ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (وسیم شہزاد/ نمائند میڈیا 92 نیوز )تحریک انصاف نے ن لیگی امیدوار سینیٹ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تحریک انصاف کی جانب سے انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی ، تحریک انصاف کی جانب سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول مانگی گئی ہیں ،انیس ولی ہاشمی ایڈووکیٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے بعد چیلنج کریں گے، وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کریں گے۔

Back to top button