لاھور نامہ

آن لائن خریداری نظام کے تحت 8.282 ارب روپے کے بل موصول

لاہور (اظہر محمود/ نمائند میڈیا 92 نیوز )آن لائن خریداری نظام کے تحت 8.282 ارب روپے کے بل موصول، تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری نظام کے تحت 8.282 ارب مالیت کے 77,385 بل وصول کئے گئے ہیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کا تیار کردہ نظام محکموں کو پبلک سیکٹر میں عام طور پر 82,000 مختلف اشیاء میں سے خریداری کی درخواستوں کے عمل کی اجازت دیتا ہے۔ یہ منصوبہ دراصل حکومت کی ثبوت پر مشتمل خریداری اصلاحات کا حصہ ہے۔ یہ نظام ادائیگی کے عمل کو بہتر بنانے اور چوری کے عمل کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس نظام سے مختلف دفاتر اور اضلاع میں خریداری کے عمل میں فرق تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔ بعض صورتوں میں ایک ہی قسم کی اشیاء کی خریداری پر 70 فیصد فرق پایا گیا ہے۔فی الحال یہ نظام چار محکموں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،صحت اور ہائر ایجوکیشن میں استعمال میں لایا گیا ہے۔ پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اس نظام کو دوسرے محکموں تک وسیع کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Back to top button