لاھور نامہ

پنجاب فرانزک لیب میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور (شیخ مبشر حسین/ نمائند میڈیا 92 نیوز )پنجاب فرانزک لیب میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع، تحریک التوا مسلم لیگ ق کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی، متن کے مطابق پنجاب فرانزک لیب میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لیب کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف کی کنسلٹنٹ تقرری خلاف قواعد قرار دی گئی ہے۔ڈاکٹر طاہر اشرف کا تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت کا ریکارڈ ہی نہیں۔حیرت انگیز طور پر درخواست وصولی کی تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہی انکی تعیناتی کردی گئی۔پابندی کے باوجود ایجنسی کے افسران غیر ملکی دورے کرتے رہے۔قرار داد کے مطابق ایجنسی کے افسران نے غیر ملکی دوروں کی حکومت سے اجازت لینا ہی گوارہ نہ کی۔پنجاب فرانزک لیب نے ساڑھے چار لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے باوجود متعلقہ سافٹ ویئر حاصل نہ کیا۔آڈٹ رپورٹ میں 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کے اخراجات پر اعتراض اٹھا دئیے۔پنجاب فرانزک لیب نے ٹیسٹ فیس کی مد میں 56 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع نہ کرائی۔لاہور :اس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لیا جائے۔

Back to top button