ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں لیکن خود شاہ رخ خان سابق پاکستانی کرکٹ اور سیاستدان عمران خان کے پرستار ہیں تاہم ایک موقع پر عمران خان نے شاہ رخ کا دل توڑ کر انہیں مایوس کردیا تھا، شاہ رخ خان کا حال ہی میں دیا گیا ایک انٹرویو
بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے لئے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ماضی کا ایک قصہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار انہیں عمران خان کا آٹو گراف لینے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سیریز کیلئے بھارت آئے ہوئے تھے اور دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا میں بھی وہیں موجود تھا اور انتظار کررہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اور میں ان سے آٹو گراف لے سکوں۔ اس وقت عمران خان زیادہ اسکور نہ کرنے کی وجہ سے آئوٹ ہوگئے تھے اور شاید اسی وجہ سے
تھوڑی پریشانی کا شکار تھے جب میں ان سے آٹو گراف لینے گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور آٹو گراف دئیے بغیر چلے گئے جس کی وجہ سے میں مایوس ہوگیا۔