لاہور( رپورٹ: ظہیر الحق چیمہ/میڈیا 92نیوز) پروفیشنل مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کا ڈی ایم جی لابی کیخلاف احتجاج پی ایم ایس افسران کی پرموشن ،انتظامی عہدے اورخالی اسامیوں پر سنیارٹی لسٹ کے مطابق تعیناتی کیے جانے کے مطالبات وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کے سامنے رکھ دئیے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ(پی ایم ایس) پروفیشنل مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن سروس ایسوسی ایشن نے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ایس افسران کے پروموشن بورڈ اجلاس ہنگامی بنیادوں پر کروائے جائیں جبکہ سپیشل ٹریننگ سیکشن کروائے جائیں اور کوٹہ کے مطابق پی ایم ایس افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر جسے انتظامی عہدوں پر بھی تعینات کیا جائے اس حوالے سے جو پی ایم ایس کے افسران ٹریننگ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا فوری طور پر پروموشن اجلاس منعقد کروایا جائے۔ اس طرح پی ایم ایس کے بیج ون، بیج ٹو، بیج تھری
اور بیج فور کے افسران کو گریڈ17سے پروموٹ کرتے ہوئے گریڈ18میں لگایا جائے جبکہ پروفیشنل سیکرٹری کے افسران کو بھی گریڈ20سے پروموشن کرتے ہوئے خالی اسامیوں پر تعینات کرتے ہوئے گریڈ 21میں کیا جائے۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور چیف سیکرٹری پنجاب ہمارے ان مطالبات پر نظر ثانی فرمالیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے جائز مطالبات ضرور منظورہوں گے۔