لاھور نامہ

ناکوں پر شہریوں سے رشوت بٹورنے والے اہلکار ہوجائیں تیار

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)ناکوں پرشہریوں سےرشوت بٹورنے والے اہلکار تیار ہوجائیں ، اب سیف سٹی کے کیمروں سے پولیس ناکوں کی سخٹ مانیٹرنگ کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہولڈاپس پر پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کا داؤ بھی نہیں لگا سکیں گے، متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکاروں ک وناکوں پر موجود رہنا پڑے گا، ناکے پر اہلکار نہ پہنچنے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کو رپورٹ کیا جائیگا۔ سیف سٹی کی سفارشات پر پہلے بھی متعدد اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوچکی ہے جبکہ اعلیٰ افسران کی سی سی پی او کیساتھ میٹنگ کے بعد مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button