لاھور نامہ

لیسکو کا 11 ارب کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(عنصر جاوید بٹ/میڈیا92نیوز)لیسکو نے سالہا سال سے اربوں روپے کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، کمپنی نے نیب کے بعد نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیکر گیارہ ارب روپے کی وصولی کا پلان ترتیب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے گیارہ ارب روپے کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی نے اربوں روپے کی وصولی تھرڈ پارٹی سے کرانے کا پلان بنا لیا ہے،دستاویزات کے مطابق نجی و سرکاری محکموں اور اداروں کی طرف گیارہ ارب روپے واجب الادا ہیں،کمپنی نے قوانین کے تحت نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے، تاہم ریکوری نہ ہو سکی، لیسکوآوٹ سورس کر کے بلوں کی وصولی کرنیوالی کمپنیوں کو اعزازیہ دے گی، اعزازئیے کی شرح دس سے تیس فیصد تک ہو گی، اس سے قبل لیسکو کی ریکوری کے لئے نیب سے مدد لی تھی، نیب بھی بااثر ڈیفالٹرز سے ریکوری کرنے میں ناکام رہی، نیب کے بعد اب نجی کمپنیوں سے ریکوری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز مجاہد سعید رانا نے بتایا کہ کمپنیوں کی خدمات لینے کے لئے جلد اشتہار جاری کر دیا جائیگا، کامیاب ہونیوالی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جائیگا۔

Back to top button