لاھور نامہ

ایکسائز انتظامیہ نے نادہندگان کو ٹیکس ادئیگی کیلئے آخری نوٹس ارسال کردئیے

لاہور(اظہر محمود /نمائندہ ایم 92 نیوز) ایکسائز حکام نے ایکسپورٹر،امپورٹرز ، ملٹی نیشنل کمپنیوں، فیکٹریوں، پراپرٹی ڈیلر،شوروم مالکان اور دیگر اداروں سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے لئے111نادہندگان کی فہرست تیارکرلی جن کے ذمے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں24لاکھ44ہزار روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ۔ ایکسائز انتظامیہ نے نادہندگان کو ٹیکس ادئیگی کیلئے آخری نوٹس ارسال کردئیے ہیں اور انہیں10یوم کی مہلت دے دی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنا پروفیشنل ٹیکس ادا کردیں جس کے بعد تالہ بندی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کی زیرصدارت اس حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی ۔ جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد اعظم اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اس دوران ڈائریکٹر ایکسائز نے تمام اے ای سی او سمیت ایکسائز انسپکٹروں کو ٹاسک دیا کہ ایسے نادہندگان جنہوں نے اپنے ذمے پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی انہیں وارننگ دی جائے اور10یوم کا آخری نوٹس دیا جائے جس کے بعد یہ تالہ بندی کا عمل شروع کردیا جائے اور ایسے نادہندگان کی فہرست تیار کریں جس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی دایت پر111نادہندگان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ جنہو ں نے 24لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز انتظامیہ نے پہلے بھی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے لئے بڑے نادہندگان سمیت دیگر نادہندگان کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر کئی ٹیکس گزاروں نے آخری نوٹس ملنے پر ٹیکس کی ادائیگی کردی تھی لیکن کئی نادہندگان نے گزشتہ2سالوں سے اپنے ذمے پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جس پر ایکسائز حکام نے ان کے خلاف بھی کمرکس لی ہے اور انہیں آخری نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

Back to top button