لاھور نامہ

لاہور ہائیکورٹ: شاہدرہ ہسپتال میں بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر اٹینڈنٹ، واشرمین اور پیکر سمیت متعدد آسامیوں پر بھرتی کا عمل روک دیا۔عدالت سیاسی بنیادروں پر غیر قانونی طور پرمذکورہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل روکنے کا حکم دے ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری علی اویس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل عدنان شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایم ایس گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں آپریشن تھیٹر اٹینڈنٹ، واشرمین اور پیکر سمیت درجہ چہارم کی مختلف سکیلز کی متعدد خالی آسامیوں پر اشتہار دیا تھا،انتظامیہ کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بھی بلایا گیا تھا لیکن بعدازاں کسی قسم کی فہرست آویزاں کئے بغیر ہی ان آسامیوں پر سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرلی گی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیاسی بنیادروں پر غیر قانونی طور پرمذکورہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل روکنے کا حکم دے ،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ایم ایس شاہدرہ ہسپتال کو گیارہ اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Back to top button