لاھور نامہ

22کنال پر محیط جی پی او سٹیشن پر15مارچ تک چھت ڈال دی جائیگی، خواجہ احمد حسان

لاہور(ظہیر الحق /نمائندہ ایم 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے ٹریک پر10کلومیٹر طویل پٹڑی بچھائی گئی ہے، ڈیرہ گجراں سے محمود بوٹی تک چار کلومیٹر راستے کورواں ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ شہر کے11تاریخی مقامات کے قریب میٹروٹرین منصوبے کا کام تیزی سے جاری ہے۔22کنال پر محیط جی پی او سٹیشن پر15مارچ تک چھت ڈال دی جائیگی جو دنیا میں کسی بھی زیر زمین سٹیشن کی سب سے بڑی چھت ہوگی۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا84.9فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا89.5فیصد ،چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا 77.4فیصد، پیکیج تھری ڈپو کا85.5فیصد الیکٹریکل ومیکنیکل ورکس بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ شالامار باغ، گلابی باغ، بدھوکے، مقبرے اور لکشمی چوک کے قریب پائلنگ، پائل کیپس اور ٹرانزم نصب کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی ان پر یونب گرڈرز نصب کرکے ٹرین کا ٹریک تیار کرلیاجائیگا۔

Back to top button