لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کاکہناہے کہ اسماء کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کیا گیا، قاتل پولیس کے سامنے رہا اور پولیس گرفتار نہ کر سکی، عمران خان پولیس کے مراثی بنے ہوئے ہیں، عابدباکسرمطلوب ہےاوراس کومقدمات کا سامنا کرنا پڑئےگا۔
پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ نےآصف علی زرداری کو اے ٹی ایم مشین قراردے دیا۔ انکا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی بلوچستان سے ایک بھی نہیں۔ سینٹ کے الیکشین میں بلوچستان سے نشستیں حاصل کی تو پیپلزپارٹی کی جہموری چہرے کو نقصان پہنچے گا جبکہ زرداری نے پیپلزپارٹی کا وہ حشر کر دیا جو ضیاءالحق بھی نہ کرسکے۔
صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ عابد بوکسر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کر سکتے البتہ میڈیا پر چلنے والی خبر ٹھیک لگتی ہے۔ جن مقدمات میں عابد بکسر مطلوب ہے اس کو سامنا کر نا پڑے گا۔