تازہ ترینلاھور نامہ

شریف برادران پولیس سے قتل کراتے ہیں، عمران خان

لاہور(سٹاف رپورٹر/)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران پولیس سے قتل کراتے ہیں، اس لیے عدالت نے انہیں مافیا کہا، انہوں نے ایک بار پھراس عزم کااعادہ کیاکہ وہ عدالت کے پیچھے کھڑے ہیں۔

لاہور میں ایئرپورٹ پر سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار کو جیل میں ڈالنا چاہیے، انہوں نے اسے سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہقوم شریفوں سے تنگ آچکی ہے، یہ پاکستان کے جس حصے میں بھی جلسہ کریں، وہ چیلنج کرتے ہیں کہ ان سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کے پی کے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسماء اور مشال کیسز میں پروفیشنل پولیس نے ملزموں کو پکڑا، مشال خان نے کسی قسم کی توہین مذہب نہیں کی تھی ۔

Back to top button