لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 13 فروری کو طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد جمیل خان نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کےمطابق بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا ،استدعاہےکہ آئین کے آرٹیکل 2 اے، تین کے تحت ایسے مجرموں کو سرِعام پھانسی کا حکم دیا جائے اور عدالت اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کا حکم دے۔
عدالت نےاٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 13 فروری کو طلب کرلیا ۔