پاکستانلاھور نامہ

پنجاب سے سینیٹ نشستوں کیلئے ن لیگ کے امیدوار

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92)مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں سینیٹ نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق پنجاب سےٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کےلیے اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لیے سعدیہ خاقان عباسی اور نزہت عامر صادق امیدوار ہوں گی ،جبکہ نان مسلم سیٹ پر کامران مائیکل کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

جنرل نشستوں پر ڈاکٹرآصف کرمانی، رانا مقبول، ہارون اختر، زبیر گل، شاہین بٹ اور مصدق ملک ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

Back to top button