پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ریفرنس خارج، ضیا اللہ آفریدی اہل قرار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر کردہ ریفرنس کو خارج کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کو بھی خارج کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں آج ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے اور پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

دوسری جانبتحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں غیرقانونی طریقے سے تبدیلی کی ہے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ پہلے محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا۔

فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ثابت ہو گیا پارٹی نے شفاف طریقے سے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔

Back to top button