پاکستانلاھور نامہ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست خارج

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کو خارج کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں غیرقانونی طریقے سے تبدیلی کی ہے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ پہلے محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا۔

فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ثابت ہو گیا پارٹی نے شفاف طریقے سے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔

Back to top button