لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے نئےچیف جسٹس یاور علی خان نےگزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے نئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
رچنا ٹاؤن کے رہائشی پرویز اختر چیمہ ایڈووکیٹ کوبدھ کے روز2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےاس وقت قتل کر دیا تھا،جب وہ فیروزوالا کچہری جارہے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
وکیل کےقتل پر شیخوپورہ اور فیروزوالا کے وکلاء نے ہڑتال کر دی تھی، جبکہ سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار نے بھی اظہارِ مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
نئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خان نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔