پاکستانلاھور نامہ

جعلی مقابلوں میں ملوث لاہور پولیس کا انسپکٹر عابد باکسر دبئی میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور کے بدنام زمانہ پولیس اہلکار اور جعلی مقابلوں میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔ چند دنوں میں پاکستان لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عابد باکسر متعدد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔

لاہور کا بدنام زمانہ گینگسٹر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر، 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا۔ 2007میں نوکری سے فارغ ہوا اور دبئی فرار ہوگیا۔ عابد باکسر مشہور ہوا اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کے کیس میں بھی ملوث رہا ہے، اس نے تشدد کے بعد نرگس کے سر کے بال مونڈ دیئے تھے۔ بچہ گارڈن، سنیما ہتھیانے کے کیس کے علاوہ عابد باکسر جعلی مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق 11 سال سے اشتہاری عابد باکسر کو گزشتہ سال سمن آباد لاہورکے ایک کیبل آپریٹر کےقتل کے الزام میں انٹر پول کے ذریعےگرفتار کیا گیا۔

ملزم کے دو ساتھی افضال پنو اور شہباز سائیں بیرون ملک فرار ہوگئے۔ عابدباکسر کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جلد پاکستان لایا جائے گا۔

دوسری طرف پولیس حکام عابد باکسر کی گرفتاری سے متعلق بات کرنے سے گریز کر تے رہے۔

Back to top button