امریکا نے تین پاکستانیوں کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیئے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے رحمان زیب فقیر محمد، حزب اللہ استم خان اور دلاور خان کے نام شامل کیے گئے ہیں ۔
تینوں افراد کو القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے منسلک شیخ امین اللہ کا سہولت کار بتایا گیاہے، جبکہ شیخ امین اللہ 2009 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
ان افراد پر پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسند گروپس کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔