(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)داور کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر خود ان کا اپنا وزیر اعلی پرویز خٹک عمل نہیں کررہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے سینٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ پیسوں سے ووٹ خرید کر اپنے آپ کو سینیٹر بنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت کرپشن کرنے والوں کا ساتھ دیتی ہے خود فائدہ اٹھا رہی ہے۔ تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا کے جنوبی اضلاع کو مولانا فضل الرحمان کے حوالے کردیا ہے۔