لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور کا کہنا ہے کہ دوسروں کو ٹانگنے کی بھڑکیں مارنے والے شعبدہ باز پہلے اپنے گھر کی خبر لیں۔ جو اپنے گھر کا احتساب نہ کرے اسے دوسروں سے پوچھنے کا حق نہیں۔
اپنے ایک بیان میں چودھری منظور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بھائی اور خاندان نے قومی دولت لوٹ کر باہر چھپا رکھی ہے۔ چھوٹے میاں پہلے اپنے بھائی اور بھتیجوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔ اب یہ ڈرامے اور شوبازیاں نہیں چلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام شوبازیوں کو سمجھ چکے ہیں۔ اب تو عدالتوں میں بھی ان کی اشتہار بازیوں کے تذکرے ہونے لگے