لاھور نامہ

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری سکولز اور دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور ( ظہیر الحق /نمائندہ ایم 92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری سکولز اور دیگر فریقین سے تیرہ فروری کو آگاہی مہم کی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے عبداللہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ حکومتی نوٹیفیکیشن کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں میں من مرضی سے اضافے کر رہے ہیں،درخواست نے استدعا کی کہ پرائیویٹ سکولوں کے فیسوں کے اضافے کے اقدام کو کالعدم کیا جائے، عدالت کا محکمہ تعلیم کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، بتایا جائے کہ پرائیویٹ سکول پنجاب حکومت کے ماتحت ہیں یا ضلعی حکومت کے ماتحت ہیں، ای ڈی او ایجوکیشن نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کیخلاف واٹس ایپ پر صرف ایک شکایت موصول ہوئی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ محکمہ تعلیم کی تشہیری مہم کے باوجود صرف ایک شکایت موصول ہوئی ہو، عدالت کے ریمارکس۔ شکایت پر محکمے کی جانب سے جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا گیا، انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے، والدین پریشان ہیں، محکمہ کاغذی کارروائی میں مصروف ہے، جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ افسران اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہے، اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری سکولز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Back to top button