لاھور نامہ

پرائیویٹ عملہ بدستور پٹوارخانے پر براجمان، پٹواری حلقہ شاہدرہ لاقانونیت کی مثال بن گیا

لاہور(شیخ مبشر حسین /نمائندہ ایم 92نیوز) پرچہ رجسٹری قانون نظر انداز ، روزنامچہ بیک ڈیٹ پر استعمال، اجرت نقل فیس میں بھی غبن، جمبندی کی تکمیل نامکمل، پرائیویٹ عملہ بدستور پٹوارخانے پر براجمان، پٹواری حلقہ شاہدرہ لاقانونیت کی مثال بن گیا،ٹائٹ مافیا کا راج، پرچہ رجسٹری قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئیں شہریوں کی کثیر تعداد ایم 92نیوز کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں پٹوار خانے میں ڈالی جانے والی واردات کے خلاف پھٹ پڑی ، سروے کے

دوران تحصیل سٹی کی حدود میں آنے والے شاہدرہ کے رہائشیوں عمر رفیق،جوادخان،حسیب اسلم،ریاض محمود اور اسلم محمود نے آگاہی دی دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ موضع شاہدرہ کے پٹوارخانے میں تعینات پٹواری عابد حسین نے رشوت ستانی اور انتقالات کی مد میں لاکھوںر وپے رشوت وصولی کی پریکٹس کو روزانہ کی بنیاد پر معمول بنا لیا ہے ، جبکہ فرضی حوالہ جات کے ذریعے جعلساز اور لینڈ مافیا کے متعدد افراد کو ریونیو ریکارڈ میں مالک ظاہر کر دیا گیا ہے مذکورہ پٹواری عابد حسین نے پرچہ رجسٹری قانون کے مطابق ایک انتقال بھی درج نہ کیا ہے بلکہ اشٹام فروش اور جائیداد کے مالکان سے منہ مانگی رشوت وصول کرکے ان کے مفادات کے لئے کام کر رہا ہے ،شہری علی رضا،وقاص اسحاق،نبیل احمد اور جاوید محمود کا کہنا تھا سیاسی شخصیات کے ساتھ قریبی راہ رسم ظاہر کرکے پٹواری حلقہ شاہدرہ عابد حسین شریف شہریوں پر اپنا رعب جھاڑتا ہے،اور سب پر یہی ظاہر کرتا ہے کہ اس کو کوئی ادھرسے ٹرانسفر نہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کی پہنچ بہت اوپر تک ہے، مذکورہ پٹواری نے اپنے پرائیویٹ عملے کے ہمراہ مل کر رجسٹری انتقال کے عوض رشوت وصولی کا اپنا ریٹ مقرر کر دیا ہے جس کے بغیر رجسٹری انتقال نہ کیا جاتا ہے انکار کی صور ت میں مختلف

اعتراضات لگا کر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آفس کی عدم توجہ اور عدم دستیابی کے باعث تحصیل سٹی کے پٹوار خانہ شاہدرہ میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے، جس سے شہریوں میں بھی مایوسی کی لہر دوڑ چکی ہے محمد اقبال،میاں عبدالرشید،جہانگیر شہزاد،اورابو سفیان نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ پٹواری کی تعیناتی کے دوران ریونیو ریکارڈ میں اندراج کئے جانے والے انتقالات کی سپیشل بستہ پڑتال کروائی جائے تو بڑے پیمانے پر ریکارڈ میں کی جانے والی ٹمپرنگ اور بے ضابطگیاں عیاں ہو جائیں گیں ،جن میں قانگو اور ریونیو آفیسرکے بھی شامل ہونے کی مبینہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں،شہریوں نے بتایا کہ پٹواری حلقہ عابد حسین شاہدرہ کے مقامی علاقہ کا رہائشی ہے پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے گھر میں بلواکر شہریوں سے ڈیل کرتا ہے پٹوارخانہ بھانجے کے حوالے کررکھا ہے پرائیویٹ منشی بدستور رکھے ہوئے ہیں ۔ پرچہ رجسٹری قانون پر عمل کرنے کی بجائے5000فی انتقال فریش رجسٹری کے وصول کرتا ہے اور فرد برائے ملکیت کے 10ہزار روپے مانگتا ہے روزنامچہ بیک ڈیٹ پر چلارہا ہے فوری قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جائے انتقالات، فردات کی فیس بھی جمع نہیں کروارہا ہے، شہریوں نے پٹواری شاہدرہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سعید اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ پٹواری کا ریکارڈ قبضے میںلینے کے ساتھ ساتھ کرپشن ،رشوت ،لوٹ مارکا بازار گرم کرنے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ پٹواری حلقہ گنجہ کلاں عابد حسین نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں،ہر قسم کی تحقیقات کے لئے حاضر ہوں۔

Back to top button