تازہ ترینلاھور نامہ

اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ 9 فروری کو ہوگا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) اشتہاری ملزم سینیٹ الیکشن لڑ سکتا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن مشکل میں پڑ گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن کے لئے اہل ہیں یا نہیں؟ فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت 11دسمبر 2017 کو اشتہاری قرار دے چکی ہےمگر اسحاق ڈار سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرچکے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور آرٹیکل 63 میں ضمانت یا مقدمے کا سامنا کئے بغیر اشتہاری ملزم الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسحاق ڈار اگرچہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرچکے ہیں لیکن کیا وہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے پائیں گے یا نہیں، اسکا فیصلہ کاغذات کی سکروٹنی کے دوران 9 فروری کو کیا جائے گا۔

Back to top button