تازہ ترینلاھور نامہ

اسما کا قاتل پنجاب فرانزک لیبارٹری کی وجہ سے پکڑا گیا، رانا ثنا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں انتظامی صلاحیت ہے تو شرم کریں،اسما کے قاتل کی گرفتاری پنجاب فرانزک لیبارٹری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ کے قتل کا سہولت کار تحریک انصاف کا عہدیدار تھا، خیبر پختونخوا کی پولیس نے ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، لیکن قاتل کو پکڑنے میں کیوں ناکام ہے؟
ان کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا کی بدلی ہوئی پولیس کا حال دیکھیں کہ اسما کے قتل میں ملوث ملزم کے گھر3 ہفتے بیٹھی رہی اورملزم پر کوئی شک بھی نہیں ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بھی لاڈلے ہیں اور ان کی پولیس بھی ،ملزم کی گرفتاری پنجاب فرانزک لیبارٹری کی وجہ سے ممکن ہوئی ،عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کب پکڑیں گے؟

مشال خان قتل کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں جرم کی سپورٹ کی جارہی ہے، ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی جائے گی،اس حوالے سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ مشال کا قتل انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، حکمران پولیس کی تعریفیں کرتے پھرتے ہیںجبکہ پولیس کا ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔

Back to top button