لاھور نامہ

مشہور انکاونٹر سپیشلسٹ سابق انسپکٹر عابد باکسر دبئی سے گرفتار

لاہور (وسیم شہزاد/نمائندہ ایم 92نیوز ) مشہور انکاونٹر سپیشلسٹ سابق انسپکٹر عابد باکسر دبئی سے گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پولیس نے مشہور انکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔ عابد باکسر کی گرفتاری گزشتہ رات عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد باکسر

کو آئندہ چند روز بعد لاہور منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عابد باکسر کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی ، واضح رہے کہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے کرنے کے متعلق بہت مشہور تھا ۔

Back to top button