لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)سابق وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، جن کےساتھ30جون 2017ء تک ظاہر کیے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔
اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ظاہر کئے گئے اثاثہ جات میں 1988ء میں خریدی گئی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ کی مالیت 25لاکھ 58ہزار ہے۔
اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق بیگم کے 20تولے زیورات کی قیمت 6لاکھ 27ہزار ، گھڑیوں کی 4لاکھ 72ہزار اور پرائز بانڈزکی مالیت 94لاکھ 59ہزار روپے ہے۔
اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ میں 19کروڑ 97لاکھ روپے موجود ہیں جبکہ فرنیچر اوردیگر اشیاء کی مالیت 6لاکھ 87ہزار اوراسلحہ کی 23ہزار 800روپے ہے۔