اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریشہ دوانیوں کا موثر جواب دیا جائےگا،جنگ بندی کیخلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کے لئے خطرہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی سےحاصل کامیابیوں سےدیرپاامن و استحکام ممکن بنایاجائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں رد الفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی اور اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کیا جائیگا۔