انٹرنیشنلشوبز

نوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، پاکستان سے پیار کا پیغام جاری

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر پاکستان سے پیار کا پیغام جاری کردیا گیا۔ اگرچہ اب انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے، تاہم کافی دیر تک ان کا اکاؤنٹ ہیک رہا۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ہیکر نے خودکو ترکس سائبر ہیکر قرار دیا۔ہیکرز نے اداکار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر پیغام جاری کیا کہ اس اکاؤنٹ کو ترکش سائبر آرمی ایلدیزنم نے ہیک کیا ہے۔ ساتھ ہی ہیکر نے ان کے ٹوئٹر ہینڈل سے‘”آئی لو پاکستان“ کا پیغام جاری کرکے پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی لگادئیے۔ ان کے اکاؤنٹ سے ایک اور کی گئی ٹویٹ میں ترکی کے جھندے کے ساتھ ترک فوجی کو بھی دکھایا گیا۔ ساتھ ہی لکھا کہ وہ ترکی کو سپورٹ کرتے ہیں اسی ٹویٹ میں ترک فوج کے شام میں جاری آپریشن آفرین کو بھی سپورٹ کیا گیا۔

Back to top button