انٹرنیشنلشوبز

بالی ووڈ کی متنازع فلم”پدومات“ کے بعد دی کوئین آف جھانسی“ کے خلاف بھی انتہا پسند سامنے آگئے۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) ابھی بالی ووڈ کی متنازع فلم”پدومات“ کے خلاف راجپوت کرنی سینا کے مظاہرے مکمل طور پر تھمے ہی نہ تھے کہ اب بالی وڈ کی ایک اور آنے والی فلم ”منی کانیکا“ دی کوئین آف جھانسی“ کے خلاف بھی انتہا پسند سامنے آگئے۔ کنگنا کی فلم ”منی کارنیکا“ دی کوئین آف جھانسی“ کے خلاف ریاست راجستھان کا ایک برہمن گروپ سامنے آیا ہے جس نے ریاستی حکومت سے فلم میں متنازع مناظر شامل کئے جانے اور حقائق کو مسخ کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔”منی کارنیکا“ دی کوئین آف جھانسی“ کے خلاف ریاست راجستھان کا برہمن گروپ، سردابرہمن مہاسابھا، سامنے آیا ہے جس کا موقف ہے کہ فلم میں ان کی رانی یعنی جھانسی کی رانی، سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہاہے۔ خیال رہے کہ ”منی کارنیکا دی کوئین آف جھانسی“ فلم کی کہانی”جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔ جھانسی کی رانی‘ نے1857ء میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزو ں کا مقابلہ کیا۔ مورخین کے مطابق جھانسی کی رانی نے مردوں کی طرح وار کرکے انگریز مارے تاہم وہ بھی جنگ میں ماری گئیں۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری تھی جو اس وقت تقریباً آخری مراحل میں ہے۔

Back to top button