لاھور نامہ

پولیس اہلکاروں کی شادی والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ میں پولیس اہلکاروں کی شادی والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی، مزاحمت پر گھر کے سربراہ کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ میں واقع محلہ مصطفی آباد”لاہورکینٹ“ گلی نمبر65کے رہائشی باغبانپورہ میں سرکاری سکول کے استاد امیر حمزہ خان کی 2بیٹیوں کی شادی9فروری کو طے ہے۔ گزشتہ رات تھانہ مغل پورہ کے اے ایس آئی”سٹی“ کے ہمراہ4پولیس اہلکاروں نے امیر حمزہ کے گھر گھس کر لوٹ مار شروع کردی۔ تاہم گھروالوں کا شور سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے محلہ داروں سے خوف زدہ ہوکر پولیس اہلکاروں نے امیر حمزہ خان کو گولیاں مار دیں۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی امیر حمزہ خان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ اہل علاقہ کے احتجاج پرپولیس کے اعلی افسر موقع پر پہنچ گئے۔ امیر حمزہ خان کے بھائی کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Back to top button