لاھور نامہ

سکیورٹی خدشات پی ایچ اے کاجشن بہاراں تقریبات محدود کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے نے سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر رواں سال جشن بہاراں تقریبات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے ”میڈیا 92نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیلانی پارک میں فوڈ فیسٹیول اورمیوزیکل شو کا اہتمام یکم ماچ کی بجائے 15سے 31 مارچ تک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مارچ کے آخری ہفتے میں پھولوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینال میلہ میں گزشتہ برسوں کی طرح منعقد کرنے کی بجائے اس سال کچھ نیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مشاورتی میٹنگز جاری ہیں۔

Back to top button