جرم وانصافلاھور نامہ

کوٹ لکھپت جیل فرضی مشقوں کا انعقاد، ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،ریسکیو،بم ڈسپوزل،میڈیکل ٹیم اورکوٹ لکھپت پولیس کی شرکت

لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، فرضی مشقوں میں ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ریسکیو1122، بم ڈسپوزل، میڈیکل ٹیم اورکوٹ لکھپت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اعجاز اصغر، ایس ایچ او کوٹ لکھپت عاطف ذوالفقار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل ظہیر احمد ورک سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی،فرضی مشقوں کے دوران فرضی دہشت گرد بھی موجود تھا جسے پولیس نے گرفتار کیا،جیل انتظامیہ کے مطابق فرضی مشق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اورڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔ ہنگامی مشقوں کا مقصد دہشت گردی جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا ہے۔ فرضی مشقوں کے دوران فرضی دہشت گرد کو گرفتار اورچیک کیا گیا جبکہ وہ فرضی زخمیو ں کو فوری طبی امداد کیلئے کارروائی کی گئی ہنگامی مشقوں میں ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن شاکر احمد شاہد نے خود ریسپانس ٹائم چیک کیا، ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹرحیدراشرف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اطلاعات پر تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر سمیت دیگر اہم مقامات پر فرضی مشقیں منعقد کریں، پولیس رسپانس ٹائم کو چیک کریں اور پولیس فورس کو اس حوالے سے بریف کریں۔

Back to top button