کراچی(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ٹیسوری کی تجوری بول رہی ہے۔سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ارکان ضرور کامیاب ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے عوام ایم کیوایم کے انتشار کا شکار ہیں،اس بار کراچی سے پیپلز پارٹی کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ رینجرز اہلکار ٹھاکر کے اٹھانے کے بعد انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کی ناکامی اور انتشار بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ بوری بند لاشوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے زیادہ نشستیں حاصل کرےگی، امن وامان بہتر ہوگا تو پیپلزپارٹی کراچی سے سوئپ کرےگی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، اب یہاں سے خوف کا خاتمہ ہوا ہے۔