باجوڑ(نمائندہ /میڈیا92نیوز)باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل نواگئی کے علاقے چہارمنگ میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جسے عین اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا جب مقامی قبیلے کے رہنما ملک فارو ق گھر سے بازار جارہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں ملک فارو ق زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپر یشن شروع کر دیا ہے۔