انٹرنیشنل

پاکستان کی روکی گئی امداد منصوبوں پر خرچ کی جائے،امریکی نماِئندگان

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا92نیوز)امریکی ایوان نماِئندگان میں ایک بل پیش کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی روکی گئی امدادی رقم امریکا میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی۔
یہ بل رکن کانگریس ٹامس میسی اور مارک سینفورڈ نے پیش کیا، بل میں ایوان پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کی روکی گئی امدادی رقم کو امریکا میں انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص کردیا جائے۔
ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کو بیرون ممالک کو دینے کے بجائے امریکا میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر خرچ کیا جانا چاہئے۔
گزشتہ ماہ بھی اسی قسم کا ایک بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا، جس میں حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ٹیکس دہندگان کی رقم سب سے پہلے امریکا میں جاری منصوبوں پر خرچ کرےاور اس کے بعد بیرون ممالک کو امداد دی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ پاکستان کی روکی جانے والی امداد کہیں اور خرچ نہیں کی جائے گی۔

Back to top button