لاہور( رپورٹ :مبشر حسین/میڈیا92نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کی گئی۔ دوسری طرف پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ سبزہ زار پولیس نے3پتنگ بازوں عمیر، فرحان اور عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 300پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ قصور میں پولیس نے8پتنگ باز گرفتارکئے۔ شیخوپورہ میں پولیس نے16افراد جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ گوجرانوالہ میں پولیس نے68مقدمات درج کرکے درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ کامونکے میں5نوجوان پکڑے گئے۔ سیالکوٹ میں56بچوں کے خلاف مقدمات درج کئے جو عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021