دلچسپ و عجیب

مرد یا خاتون؟ گالیاں کون زیادہ دیتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی!

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) اس عام خیال کے برعکس کہ معاشرتی زندگی میں بعض مرد سب سے زیادہ گالیاں دیتے اورقابل اعتراض گفتگو کرتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ معاشرتی زندگی کی اس دوڑ میں بھی خواتین آگے ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے برطانوی یونیورسٹی لنکا شائر اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کے ایک سروے کے مطابق گزشتہ20سال کے دوران خواتین مردوںکے مقابلے میں گالی کے لئے انگریزی کا لفظ ایف مردوں سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ سروے کے لئے 376افراد سے کئی گھنٹوں تک گفتگو کی گئی تو پتہ چلا مرد ہر10لاکھ الفاظ کے دوران گالی کے لیے انگریزی کا لفظ ایف540بار بولتے ہیں مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کے لئے لفظ ایف کا استعمال546بار کرتی ہیں۔ پروفیسر ٹونی مگزی کے مطابق گالیوں کے لیے انگریزی لفظ ایف کا استعمال مردوں کی جانب سے 80دہائی میں خواتین پررعب دکھانے کے لئے شروع کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ مرد اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے اوراب خواتین ایف لفظ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔

Back to top button