لاھور نامہ

لاہور میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور ( اظہر محمود سے) لاہور میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گہا کہ دہشت گرد وی وی آئی پی شخصیات سمیت اسکولوں ، کالجز ، یونیورسٹیوں سمیت شاپنگ مالز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ جاری ہونے کےبعد آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کو سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آئی جی آفس کی جانب سے جاری ہونئے والے مراسلے

میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی) پاکستان کے دیگر علاقوں سمیت لاہور میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر پولیس افسران کو سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت شاپنگ مالز، اہم مساجد ، چرچز اور دیگر اہم عمارتوں کے ارد گرد سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات روزانہ کی بنیاد پر

سرچ آپریشن کریں ، سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے شہریوں کی چیکنگ جاری ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مشکوک گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ مزید یہ کہ ڈولفن فورس اور پیرو فورس کے اہلکار بھی اپنے اپنے علاقوں میں گشت کر رہے ہیں پولیس کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Back to top button