پاکستانجرم وانصافلاھور نامہ

جسٹس سید منصور علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس تقریب کا انعقاد آج کیا جائے گا

لاہور(کورٹ رپورٹر/9میڈیا2نیوز) جسٹس سید منصور علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس تقریب آج عدالت عالیہ کے لائبریری ہال میں سجائی جائے گی ۔ ریفرنس میں جسٹس سید منصور علی شاہ کی اعلٰی خدمات کو سراہا جائے گا ۔جسٹس محمد یاور علی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر جسٹس یاور علی، عدالت عالیہ کے معزز ججز اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

Back to top button